تازہ ترین

شدید مالی بحران ، برطانوی ایئرلائنز کا حکومت سے بڑا مطالبہ

مانچسٹر: برطانوی ایئرلائنز نے حکومت سے ملازمین کی تنخواہوں پر سبسڈی کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا بحران سے نمٹنے کیلئے سبسڈی کو بڑھانے کی یقین دہانی کرائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خوف کی فضا پھیلانے والے مہلک ترین کرونا وائرس سے ایئرلائنز انڈسٹری پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری شدیدمالی بحران کاشکار ہے۔

برطانوی ایئرلائنز نے وزیرخزانہ کوخط لکھا، جس میں ایئرلائنز نے ملازمین کی تنخواہوں پر سبسڈی کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کورونابحران سےنمٹنےمیں کئی ماہ لگ سکتےہیں، حکومت بحران سےنمٹنےکیلئےسبسڈی کوبڑھانےکی یقین دہانی کرائے ، برطانوی حکومت نےجون تک تمام کاروباروں کو سبسڈی،مالی امدادمہیاکی ہے۔

خیال رہے برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری اس وقت شدیدمالی بحران سےدوچار ہے، کوروناکےباعث2برطانوی ایئرلائنزدیوالیہ ہوچکی،کئی تباہی کےدہانےپرہیں

برٹش ایئرویزنے36ہزارملازمین کوعارضی طورپرمعطل کرچکی ہے  کمپنی کی جانب سے عارضی طور پر معطل کیے گئے گراؤنڈ اور فضائی عملے کو حکومت کی جانب سے 80 فیصد تنخواہ ادا کی جائے گی جبکہ ورجن اٹلانٹک نےحکومت سے500ملین پاؤنڈز کا بیل آؤٹ پیکج مانگا ہوا ہے۔

یاد رہے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے معاشی دباؤ کے باوجود برطانوی لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن انتہائی حساس موڑ پر ہے، نرمی کرنا ممکن نہیں۔

واضح رہے برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وائرس کے باعث اموات 18ہزار سے اوپر تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 2 لاکھ سے زائد ہوگئیں، مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کرگئی، صرف امریکا میں ساڑھے 9 لاکھ مریض ہیں، جن میں سے پندرہ ہزار کی حالت تشویشناک ہے، امریکا میں ہلاکتیں 55 ہزار سے بڑھ گئیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں