تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا وائرس: برٹش ایئرویز کا 36 ہزار ملازمین کو معطل کرنے کا فیصلہ

لندن : برٹش ایئرویز کرونا وائرس کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئی، ایئر لائن نے اسی فیصد گراؤنڈ اور فضائی عملے کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی فضائی کمپنیاں متاثر ہورہی ہے کیونکہ وائرس کی روک تھام کےلیے تقریباً ممالک نے گزشتہ کئی دنوں سے اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل کی ہوئیں ہیں۔

کئی دنوں سے پروازوں کی معطلی کے باعث دنیا دیگر فضائی کمپنیاں متاثر ہورہی ہے وہیں برٹش ایئر ویز بھی شدید مالی بحران سے دو چار ہے جس کے باعث کمپنی نے اپنے 36 ہزار ملازمین کو عارضی طور پر گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کمپنی کی جانب سے عارضی طور پر معطل کیے گئے گراؤنڈ اور فضائی عملے کو حکومت کی جانب سے 80 فیصد تنخواہ ادا کی جائے گی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا تھا کہ دیوالیہ سے بچنے کے لیے ایئر لائن کے حکومت سے فنڈز کے لیے مذاکرات جاری رکھے گی، خسارے کے باعث ایئر لائن دیوالیہ ہونے کے بالکل قریب پہنچ چکی ہے کیونکہ وائرس کے باعث کمپنی کے متعدد روٹس عارضی طور پر ملتوی ہیں۔

خیال رہے کہ ایئر لائن کی جانب سے لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ سے اپنا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل کیا جاچکا ہے۔

کرونا وائرس بحران: برٹش ایئرویز نے بھی پروازیں‌ معطل کردیں

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئرلائن اور یونین کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور ایک یا دو روز میں معائدہ پر دستخط ہو جائیں گے، یونین ملازمین کی مراعات اور دیگر امور پر معاملات طے کررہی ہے۔

ایئرلائن کے مطابق اس ہفتے کے اختتام پر عارضی طور پر معطل کیے گئے ملازمین کو گھر بھیج دیا جائے گا، اسٹاف کو گھر بھیجنے کا فیصلہ خسارے کو کم کرنے کےلیے کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں