تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برٹش ائیرویز کو لاہور کیلئے آپریشن کی اجازت مل گئی

سول ایوی ایشن نے برٹش ائیرویز کو لاہور کیلئے آپریشن کی اجازت دیدی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برٹش ایئرویز لندن سےلاہور کیلئے ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور اس سلسلے میں سی اےاے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

برٹش ائیرویز کی 4 پروازیں پی آئی اے کی بحالی سے مشروط کی گئی ہیں۔ یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے دوبارہ برطانیہ کیلئےآپریشن شروع کرے گی۔

برٹش ائیرویز نے پروازوں کیلئے حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی۔

برٹش ایئرویز برطانیہ سے لاہور کیلئے ہفتے میں 4پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسلام آباد سے بھی اپنی ہفتہ وار پروازیں چلارہی ہے۔

برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا ، جہاں سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی نے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

برٹش ایئرویز کی ٹیم نے ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے و الے راستوں کی بھی مکمل جانچ کی تھی جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر نصب سیکیورٹی سسٹم کابھی معائنہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں