جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

برطانیہ: کار سوار نے عوام پر گاڑی چڑھادی، چار افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں تیز رفتار گاڑی نے نیو پورٹ کلب کے باہر کھڑے سیکڑوں لوگوں روند دیا، گاڑی کی زد میں آکر چار افراد شدید زخمی ہوگئے، کار سوار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے نیو پورٹ میں تیز رفتار گاڑی نے اسپورٹس کلب کے باہر کھڑے ہوئے لوگوں کے مجمے کو روند ڈالا، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں چار افراد گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والے شہریوں میں دو خواتین شدید زخمی ہیں، چوٹیں اتنی شدید ہیں جو باقی کی زندگی پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی عوام کو کچلنے کے بعد بھی 2 کلومیٹر دور جاکر رکی، جس میں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

برطانوی پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے 18 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کلب کے باہر پیش آنے والے کار حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس میں ایک تیز رفتار گاڑی کو مجمے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حادثے کے عینی شاہد 53 سالہ پاؤل بُریگیڈ کا کہنا تھا کہ میں اپنی 22 سالہ بیٹی کے انتظار میں کلب کے باہر کھڑا تھا، اور میرے سامنے تقریباً 100 شہری پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کررہے تھے کہ اچانک ایک گاڑی نے عوامی ہجوم میں گھس گئی۔ جس نے متعدد شہریوں کو روند ڈالا۔

واقعے کے ایک اور عینی شاہد نیو پورٹ کلب کے ڈائریکٹر افتخار ہارث کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوس ناک تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد کلب کے اسٹاف نے زخمیوں کی فوری طبی امداد کی، اس دوران مقامی پولیس فوری رسپونس دیتے ہوئے بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور کار سوار کو گرفتار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں دیکھا کہ چار افراد شدید زخمی ہیں جن میں ایک مرد سمیت تین خواتین شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کچلنے واللی گاڑی دو کلومیٹر دور جاکر دھماکے کے بعد تباہ ہوگئی۔


برطانیہ‘ ڈرائیور نے مسجد کے باہر کھڑے نمازیوں پرگاڑی چڑھا دی


یاد رہے کہ دو قبل لندن میں مسجد کے باہر کھڑے دونوجوانوں کو تیز رفتار کار روند دیا تھا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں‌اسپتال منتقل کیا گیا تھا.


برطانیہ میں گھر میں‌ موجود خاتون کو گاڑی نے کچل دیا


خیال رہے کہ برطانیہ کے علاقے کلیوڈون میں گاڑی تیز رفتاری کے باعث گھر میں گھس گئی، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں گھر میں موجود 90 سالہ خاتون گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں