تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانوی حکام کا ایئرپورٹ پر مسافروں کا کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

مانچسٹر : برطانوی حکام نے ایئرپورٹ پر مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی، جس کی فیس 140 پاونڈ تک ہوگی جو مسافروں کو خود ادا کرنی ہوگی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس ساری دنیا کی طرح برطانیہ بھی نبرد آزما ہے اور کوویڈ 19 کے سدباب کےلیے متعدد اقدامات اٹھارہا ہے، برطانوی حکام نے وائرس کا پھیلاو کنٹرول کرنے کےلیے ایئرپورٹ پر مسافروں کا کرونا ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے ماہ سے ایک بڑے ہوائی اڈے پرٹرائل شروع کیا جائے گا، این ایچ ایس طرز کے ٹیسٹ کیے جائیں گے، منفی آنے پر مسافر قرنطینہ سے استثنی ہوں گے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سفر سے قبل خود ٹیسٹ بک کروانا ہوگا، ٹیسٹ کی فیس 140 باونڈز تک ہوگی جو مسافروں کو خود ادا کرنا ہوگی۔

حکام نے کہا کہ پہلے مرحلے میں روزانہ پانچ سو ٹیسٹ کیے جائیں گے اور اس اقدام کا مقصد قرنطینہ کی شرط کو محدود کرنا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کو چوبیس گھنٹوں میں ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔ ایئرلائنز کی جانب سے حکومت کے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مسافروں کو سفر کرنے میں آسانی ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں آٹھ جون سے تمام بین الاقوامی مسافروں پر 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا لازم ہے، قرنطینہ شرط پر ایئرلائنز نے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ این ایچ ایس کو سروس فراہم کرنے والی دو کمپنیوں سے ان ٹیسٹ کے لیے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں