site
stats
بزنس

چھ بڑے برطانوی بینکوں نے قطری ریال کا لین دین بند کردیا

لندن : خلیجی ریاستوں میں تنازع کے باعث چھ بڑے برطانوی بینکوں نے قطری ریال کا  لین دین بند کردیا۔

قطر سے عرب ممالک سے تعلقات منقطع ہونے ہے بعد بیرون ملک قطری کرنسی میں کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بڑے بینک قطری ریال میں کام نہیں کر رہے۔

بینکوں کے ترجمان کے مطابق تھرڈ پارٹی نے بینکوں کے ساتھ قطری ریال کی فراہمی بند کردی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قطری ریال کی قدر ڈالر کے مقابلے میں دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، قطری ریال تین ڈالر اکیاسی سینٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

قطری حکام کا کہنا ہےکہ قطر کے پاس خطیر زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں، جن کی مدد سے کرنسی کو استحکام دیا جائے گا۔


سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔

جس کے بعد قطری وزارت خارجہ نے سعودی عرب سمیت 7ملکوں کی جانب سے تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کوغیرمنصفانہ قرار دیا تھا اور کہا کہ فیصلے کو عجلت میں بغیر تحقیق کے ساتھ کیا گیا، جس کا ان ممالک کے پاس کوئی آئینی اور قانونی جوازموجود نہیں ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top