تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا وائرس: انگلش بلے باز کا مثالی اقدام

لندن : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مشہور بلے باز جوس بٹلر نے کرونا وائرس خلاف امداد کی خاطر ورلڈ میں پہنی گئی ٹی شرٹ ہزاروں پاؤنڈ میں نیلام کردی۔

تفصیلات کے مطابق نئے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 نے دنیا کی چھٹی بڑی معیشت برطانیہ کو بھی شدید مالی مشکلات سے دوچار کردیا ہے، جس کے اثرات طبی عملے پر بھی پڑ رہے ہیں۔

بحران کے باعث کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے برطانوی حکومت کے اقدامات کا یہ حال ہے کہ دو ماہ تک حکومت وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو ٹیسٹ نہیں کرسکی اور نہ ہی مناسب حفاظتی سامان مہیا کیا جاسکتا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مشہور بیٹسمین جوس بٹلر نے رائل برامپٹن اسپتال اور ہیئرفیلڈ اسپتال کو رقم عطیہ کرنے کےلیے ورلڈ میں پہنی گئی ٹی شرٹ نیلام کردی۔

رپورٹس کے مطابق بٹلر کی عالمی کپ میں پہنی گئی ٹی شرٹ 65 ہزار 100 پاؤنڈ کی خطیر رقم میں نیلام ہوئی جسے انہوں نے کوویڈ 19 کے خلاف لڑنے والوں کی حمایت میں مختص کردیا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 55 ہزار 242 تک پہنچ گئی جس میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6159 ہوگئی ہے دوسری جانب صحتیاب ہونے والوں کی تعداد صرف 135 ہے۔

Comments

- Advertisement -