برطانوی باکسر کی نماز ادا کرتے ہوئے تصویر پر طوفان کھڑا ہوگیا -
The news is by your side.

Advertisement

برطانوی باکسر کی نماز ادا کرتے ہوئے تصویر پر طوفان کھڑا ہوگیا

لندن : برطانوی باکسنگ چیمپئن انتھونی جوش وا کی دبئی مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے تصویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی باکسر انتھونی جوش وا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نماز پڑھتے ہوئے تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ دبئی کی مسجد میں اپنے بھائی کے پیچھے نماز ادا کر رہے ہیں، جس کے بعد برطانیہ میں کھلبلی مچ گئی۔

باکسر انتھونی جوش وا نے تصایر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا قسمت کے علاوہ محنت اور دعا کامیابی کی کنجی ہے ، اپنے بھائی کے ساتھ نماز عصر کی ادائیگی سے مجھے کافی خوشی اور دل کو سکون ملا۔

اس کے بعد اسلام مخالف مداحوں نے باکسر انتھونی جوش وا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ برطانوی باکسر کے مداح ہی انکے مخالف ہوگئے۔

برطانوی باکسر انتھونی جوش وا کے ٹوئٹر پر 8 لاکھ فالووور ہے ، انھوں نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی جہاں انکے 2 ملین فالوور ہیں۔

ٹویٹر پر باکسر کے خلاف کافی سخت اور مخالفت آمیز پیغامات بھیجے گئے، جن میں ایک شخص نے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوش وا کو ملک بدر کر دیں جبکہ دیگر اسلام دشمن مداحوں نے بھی کہا ہے کہ اب وہ جانسن کا ٹویٹر پر تعاقب نہیں کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں