برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائیکل سواروں کی ٹیم مکہ سے مدینہ تک کا سفر کریگی تاکہ دل کے مریض بچوں کی مدد کی جاسکے۔
عرب نیوز کی رپورٹس کے مطابق لندن سے تعلق رکھنے والی سائیکلنگ ٹیم رواں ماہ مقدس شہروں مکہ سے مدینہ کے درمیان سفر کرے گی، اس سفر کا مقصد یہ ہوگا کہ افریقہ میں دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے عطیات جمع کرکے ان کا علاج کروایا جاسکے۔
ایچ اینڈ کے سائیکل کلب کے ارکان مسلسل پانچویں سال مکہ اور مدینہ کے درمیان 550 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر طے کریں گے جو کہ جنوری کے آخر میں شیڈول ہے۔
50 لاکھ ریال (تقریباً 10لاکھ پاؤنڈ) کے قریب جع کرنا سائیکل کلب کا ہدف ہے جبکہ گذشتہ برس انھوں نے دل کے امراض میں مبتلا بچوں کےلیے تقریباً ساڑھے سات لاکھ برطانوی پونڈز جمع کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ، وجہ سامنے آگئی
شمس العابدین جو کہ کلب کے سربراہ ہیں انھوں نے بتایا کہ ’ہر سفر کے دوران طے کیے جانے والے ہر کلومیٹر کے پیچھے ان بچوں کی طاقت ہوتی ہے جن کے لیے ہم یہ سفر کرتے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ بچوں کی ہمت ہمیں ہر مشکل لمحے میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے، سائیکلنگ کا یہ پانچواں سفر کسی سنگ میل سے زیادہ حوصلے اور ہمت کا جشن ہے جس میں ہم نے مل کر جانیں بچائی ہیں۔
شمس الدین کو ان کے خیراتی کاموں کے لیے عطیات جمع کرنے پر گذشتہ سال دسمبر میں ممبر آف آرڈر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز سے نوازا گیا۔
سائیکلنگ سے حاصل ہونے والے فنڈز منڈاتا لٹل ہارٹس پراجیکٹ کے لیے ہوں گے، یہ تنظیم افریقہ میں چھوٹے بچوں کی جان بچانے کے لیے مفت سرجی کرتی ہے۔ تنظیم نے 2012 سے کام شروع کیا تھا اور اب تک 15 ممالک میں 35 سو بچوں کی جان بچا چکی ہے۔
سعودی عرب: ایک ماہ میں 11.9 ملین سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کیا


