The news is by your side.

Advertisement

برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشنر نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا دورہ

کراچی : برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشنر بلینڈا لوئس کا کہنا تھا کہ تین اسٹاک مارکیٹ کے انضمام نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو ایک مستحکم ادارہ بنا دیا ہے۔ برطانیہ فنانشل سیکٹر میں سرمایہ کار میں دلچسپی رکھتا ہے۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشنر نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا، بلینڈا لوئس نے روائی گھنٹہ بجا کر ٹریڈنگ کا اغاز کیا، صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بڑھا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں لندن اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

بلنڈا لوئس نے کہا کہ اسلامک فنانس سیکٹر میں پاکستان اور برطانیہ مل کرکام کرسکتے ہیں، پاکستان اور برطانیہ میں معاشی تعاون میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، امریکی قونصل جنرل نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایم ایس سی آئی اینڈیکس میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

stock

گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات امریکہ سے ملتی ہیں اور امید ہے کہ اس میں مزید اضافہ ہوگا، امریکی حکومت پاکستانی معیشت کی بحالی اور پاکستانی کاروباری برادری کی ترقی کےلیے کوشاں ہے۔

stock-2

واضح رہے کہ امریکی اور شنگھائی اسٹارک مارکیٹس پاکستان اسٹاک ایکس چییج کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کر کرچکی ہے۔


مزید پڑھیں : چین کے بعد امریکہ کا بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے شئیرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار


غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے پاکستانی مارکیٹ کے اسٹرٹیجک شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نےجولائی میں چالیس فیصد شیئر کی فروخت کے لئے پیشکشیں طلب کی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کو اکیس اکتوبر تک پیشکش جمع کرانی ہیں۔ اسٹریٹجک شیئرز کی فروخت کے متعلق حتمی فیصلہ نومبر کے آخر تک کیا جائے گا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین مارکیٹ ثابت ہورہی ہے، انڈیکس میں رواں سال پچیس فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں