تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

نواز شریف کی صحت تشویشناک قرار، برطانوی ڈاکٹرز کا بیرون ملک منتقل کرنے کا مشورہ

اسلام آباد: برطانوی ڈاکٹرز نے نواز شریف کی صحت کو تشویشناک قرار دے دیا اور علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت تسلی بخش نہیں ہے لہٰذا انہیں علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا جانا چاہئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق طبی ماہرین نے پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجوہات جاننے کے لیے چیک اپ کی تجویز دی، برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص کے بعد ہی علاج شروع کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل اور بلڈ رپورٹس آج لندن میں معالجین نے دیکھیں، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس آج مزید ماہرین کو دکھائی جائیں گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس میں دوبارہ کمی ہوئی ہے اور پلیٹ لیٹس 6 ہزار تک پہنچ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کو والد کے پاس اسپتال میں رہنے کی اجازت مل گئی

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے ہیں اور ان کے جسم پر سرخ دھبے ہیں، نواز شریف کے بیرون ملک کے علاج سے متعلق مجھے علم نہیں ہے۔

عطا تارڑنے کہا کہ میاں صاحب کی رپورٹس بیرون ملک ڈاکٹرز کو بھجوائی ہیں، ان کی میڈیکل رپورٹس بار بار مانگنے پر فراہم کی گئیں، میڈیکل بورڈ نواز شریف کا دن میں 2 بار معائنہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے علاج کے لیے ذاتی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنے ڈاکٹر عدنان کو بورڈ میں شامل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا جس کے بعد میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -