ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

کشمیرصرف بھارت یا پاکستان کا ذاتی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، برطانوی وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے پارلیمنٹ میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ بھارت اور پاکستان کا ذاتی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے سیشن کا آغاز ہوا، اجلاس شروع ہوتے ہی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بحث چھڑ گئی۔

اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے مقبوضہ کشمیر میں لگ بھگ ایک ماہ سے جاری کرفیو اور ذرائع ابلاغ کی بندشوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش ہے۔

مقبوضہ وادی میں عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو رسائی دی جائے،برطانوی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں موجود تناؤ کم کیا جانا چاہیے۔

گرفتاریوں، تشدد اور ذرائع ابلاغ پر لگی پابندیوں پر بھارتی ہم منصب سے بات کر چکا ہوں۔ کسی بھی حال میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ پر ہونا چاہیے، عالمی سطح پر طے شدہ انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں