site
stats
پاکستان

برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن سے وزیراعلٰی شہباز شریف سے ملاقات

لاہور : برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے وزیراعلٰی شہباز شریف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن لاہور پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے استقبال کیا۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن اور وزیراعلیٰ ہنجاب کے درمیان ایک طویل ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ کے تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم ظاہر کیا۔


مزید پڑھیں : برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن سیلفیوں کے شوقین نکلے


اس موقع پرجارس بونسن نے بھی صوبے کے ترقیاتی پروگراموں پر وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات کو سراہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ شروع ہی سے دوستانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقاتیں کیں۔


مزید پڑھیں : ایل او سی کے واقعات پر تشویش ہے، برطانوی وزیر خارجہ


یاد رہے گزشتہ روز برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن دو روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ تھے جہاں وزارت خارجہ کے حکام نے بورس جانسن کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ممالک مذاکرات کریں۔ کشمیرکا مسئلہ کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، تمام فریقین تحمل سے کام لیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top