پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

برطانوی حکومت کا کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں 17 مئی سے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا ‏فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے روڈ میپ کا اعلان کیا تھا۔

برطانیہ نے معمولات زندگی کی بحالی کی طرف عارضی اقدام اٹھاتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش ‏نظر نافذ کی گئی پابندیوں میں نرمی برتتے ہوئے پب اور ریستوران جزوی طور پر کھول دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے ایک علاقے آسکرج میں واقع ریستوران “دا کراؤن ‏ان” کی مالک لوئس پورٹر نے بتایا کہ سب کو ایک بار پھر دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

ان ڈور جم خانے، سوئمنگ پولز، لائبریریاں اور چڑیا گھر کے دروازے بھی کھول دیے گئے ہیں۔ ایک ‏سال بعد مساجد میں رواں ہفتے رمضان کی آمد کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، گذشتہ سال ‏کورونا کی وبا کی وجہ سے مسلم طبقے کے اجتماعات پر پابندی عائد تھی۔

ایک کروڑ سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہونے کے بعد اب پابندیوں میں مزید نرمی کی جارہی ہے۔ ‏‏17 مئی تمام بزنس سینٹر کھول دیے جائیں گے، ہوٹل، ریسٹورنٹس اور سنیما کھول دیے جائیں گے۔

برطانوی حکومت نے اسکولوں کو پکنک منانے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں