تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’انگلینڈ کی ٹیم نے کرکٹ کے ساتھ دل بھی جیت لیے‘

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی ٹیم کی فتح کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے کرکٹ کے ساتھ دل بھی جیت لیے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ کیا شاندار سیریز تھی، پی سی بی اور پاکستانی قوم کا بہت بہت شکریہ، تماشائی پرجوش اور انتظامات بہت زبردست تھے۔

کرسٹن ٹرنر نے مزید کہا کہ امید ہے ٹیسٹ سیریزمیں بھی ایسی ہی میزبانی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز مہمان ٹیم نے 3 کے مقابلے میں 4 میچ جیت کر اپنے نام کرلی۔

اتوار کے شب لاہور میں سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو چاروں خانے چت کرتے ہوئے بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز ہارنے کے بعد اب اپنے اگلے ٹاسک پر سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔

سہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے کھیلی جانے گی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ روانہ

سیریز کے اختتام پر پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا معرکہ سر کرنے کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگی جو رواں ماہ کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -