تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

‏’برطانیہ کےساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزیدفروغ دینے کے خواہاں ہیں‘‏

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کےساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزیدفروغ ‏دینے کے خواہاں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ‏پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات ‏میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‏

ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی حالیہ پیشرفت اور انسداد کورونا مہم میں تعاون ‏کےحوالےسےبھی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےمعززمہمان سے گفتگو کرتے ‏ہوئے کہاکہ پاکستان برطانیہ کےعالمی اورعلاقائی معاملات میں متوازن کردار کی بڑی قدر کرتا ہے ۔

آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان یکساں مؤقف کے مطابق باہمی تعلقات کو سٹرٹیجک صلاحیت کی ‏بنیاد پرآگےبڑھانے کا خواہاں ہے۔ معزز مہمان نےخطےمیں امن اوراستحکام کےلئےپاکستان کی ‏کوششوں کو سراہا۔ انہوں نےدونوں ملکوں کےتعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا ابھی اعادہ ‏کیا۔

Comments