اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان ٹیم کے ساتھ برطانیہ میں ہتک آمیز رویے کا معاملہ اٹھایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو وزارت خارجہ پہنچے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ میں تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان ٹیم کے ساتھ برطانیہ میں ہتک آمیز رویے اور پاکستان مخالف بینرز لہرائے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پروپیگنڈے کے لیے اسٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی شہزادے کی خزاں میں متوقع دورے کی خبر خوش آئند ہے، حکومت اور عوام دورے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اس سے قبل ایک موقع پر برطانوی ہائی کشمنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے لیے پاکستان اہم ملک ہے، ہمارے قومی مفادات پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے جڑے ہیں۔