تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لندن : برطانوی شہری نے اڑنے والا جیٹ سوٹ تیار کرلیا

لندن : ہالی ووڈ فلم آئرن مین سے متاثر برطانوی شہری نے حقیقی زندگی میں اڑنے والا لباس تیار کرلیا ہے، جسے پہن کر 32 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی اڑا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رچرڈ براؤنی نامی برطانوی شہری نے ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم آئرن مین سے متاثر ہوکر حقیقی زندگی میں ایسا انوکھا لباس تیار کرلیا ہے، جسے پہن کر آئرن مین کی طرح ہوا میں اڑا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی انوکھے لباس کے موجد رچرڈ براؤنی نے اپنا تیار کردہ جیٹ سوٹ پہن کر جھیل کے اوپر فضا میں 10 فٹ تک اڑن بھرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے، جس کے بعد اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ آئرن مین کے جیٹ سوٹ میں دونوں بازوں پر 4 گیس ٹربائنز لگائی ہیں اور ہر ٹربائنز آٹھ سو ہارس پاور قوت کی حامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکووہ جیٹ سوٹ کا وزن 59 پاؤنڈ (26 کلو) ہے اور جس میں برقی اور تھری ڈی اشیاء بھی نصب کی گئی ہیں، جیٹ سوٹ پیٹرول اور ڈیزل کے ذریعے 32 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھر سکتے ہیں، جس کا عملی مظاہرہ بھی رچرڈ پیش کرچکے ہیں۔

جیٹ سوٹ کے موجد رچرڈ براؤنی نے مذکورہ لباس پہن کر 6 سے 10 فٹ اونچائی پر 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرکے کامیاب ٹیسٹ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ جیٹ سوٹ کی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ معین کی گئی ہے، جو بہت جلد مارکیٹ میں میسر ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -