تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

داعش میں شامل ہونے والے برطانوی امریکی حراست میں‌ ہیں، ٹرمپ

لندن/واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ داعش کے دو شکست خوردہ جنگجوؤں کو شام سے امریکا کے زیر نگرانی علاقے میں منتقل کردیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برطانیہ سے تعلق رکھنے دو داعشی کارندوں سے متعلق کیے گئے ٹویٹ میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ’الشفی الشیخ اور الیگزینڈا کوٹے جن پر داعش کے رکن ہونے کی حیثیت سے مغربی شہریوں کو اغواء اور قتل کرنے کا الزام کو امریکی فورسز نے اپنی حراست میں لےلیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہناہے کہ دونوں داعشی کارندوں کا تعلق برطانوی دارالحکومت لندن سے تعلق سے ہے۔

ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے دونوں قیدیوں کو بد سے بدتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کو شام سے امریکا کے زیر نگرانی علاقے میں منتقل کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے یا کرد یا ترکی کرد وں یا ترکی اپنا کنٹرول کھوچکے ہیں۔

نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ دونوں قیدیوں کو شمالی شام میں واقع کردوں کے زیر انتظام ایک جیل سے منتقل کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان مذکورہ خطے سےامریکی فورسز کے انخلاء کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -