تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

وزیراعظم کے خلاف تحریک سے قبل نوڈیل بریگزٹ سے بچنا ہوگا، برطانوی لیبرپارٹی

لندن :برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کو ہٹانے سے متعلق منصوبہ بنانے سے پہلے برطانیہ کو بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدگی سے بچا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لیبرپارٹی کی ایجوکیشن ترجمان انجیلا رینر کا کہنا تھا کہ لیبرپارٹی پہلے بریگزٹ کے حوالے سے برطانیہ کو درپیش خطرات سے بچا جائے گا جس کے بعد وزیراعظم کی برطرفی کے لیے کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔

ایک سوال پر کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بغیر معاہدے کے علیحدگی نہ ہو اور اس سے قبل ہم کچھ اور نہ کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کو اکتوبر کے بعد تک ملتوی ہونے سے بچانے کے لیے میں استعفی نہیں دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو معاہدہ یا بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے لیے اقدامات کرنا پڑیں گے جبکہ پارلیمنٹ ایک ایسا قانون منظور کررہی ہے جس کے تحت اگر اراکین پارلیمان ان کے معاہدے کو منظور نہیں کرتے ہیں تو پھر انہیں بریگزٹ کی ڈیڈلائن میں توسیع کے لیے رجوع کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -