تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

برطانوی اراکین پارلیمنٹ بھی کشمیر سے متعلق متنازعہ بیان پربول اٹھے

لندن : لیبر پارٹی کا اراکین پارلیمنٹ پرمسشتمل سوشلسٹ کمپین گروپ اپنے پارٹی لیڈر کے کشمیر پر متنازعہ بیان پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لیبر پارٹی کا اراکین پارلیمنٹ پر مسشتمل سوشلسٹ کمپین گروپ اپنے پارٹی لیڈر کے کشمیر پر متنازعہ بیان کے خلاف بول اُٹھا، مذکورہ گروپ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حثیثت متنازعہ ہے، ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔

سوشلسٹ کمپین گروپ کا موقف ہے کہ لیبر پارٹی نے گزشتہ برس پارٹی کانفرنس میں متفقہ طور پر قراداد منظور کی تھی، قرار داد میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی گئی تھی۔

سوشلسٹ کمپین گروپ نے جاری بیان میں کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے، مودی سرکار کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ریکارڈ پر موجود ہیں، ہندوستان نے گزشتہ برس اگست میں آرٹیکل 370-35A کو غیر قانونی طور پر معطل کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو لاک ڈاؤن میں رکھا ہوا ہے، برطانیہ پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مسئلے کے پر امن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

گروپ کی جانب سے پارٹی لیڈر سے جمہوری فیصلوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

لیبر پارٹی کے نو منتخب لیڈر کا مسئلہ کشمیر سے بطور پارٹی دستبرداری کا اعلان

خیال رہے کہ لیبر پارٹی لیڈر سر کیئر سٹارمر نے گزشتہ ہفتے بھارتی تنظیم کو خط لکھ کر مسئلہ کشمیر سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، لیبر لیڈر نے کشمیر کو بھارت کا آئینی مسئلہ قرار دیا تھا جس پر پارٹی لیڈر کو ممبران اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں