تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مسلمان برطانوی کوداڑھی کے سبب جہاز سے جبراً اتاردیا

مانچسٹر: برطانیہ میں ایک برطانوی نژاد مسلم کو محض داڑھی ہونے کے سبب موراکو جانے والی پرواز سے اتاردیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق مذکورہ شخص کا نام احمد علی ہے اوروہ اپنی بیوی کے ہمراہ تھامسن ایئرویز کے ذریعے مانچسٹر سے موراکو جارہا تھا۔

احمد علی نامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ طیارے میں ویڈیو دیکھ رہاتھا اور اسکی بیوی ساتھ بیٹھے پسنجر کے ساتھ گفتگو کررہی تھی کہ فلائٹ اسٹاف نے آکر کہا کہ ’’ انہیں طیارے سے اترنا ہوگا نیچے پولیس ان کا انتظار کررہی ہے۔

احمد علی کے مطابق جب اس نے سوال کیا کہ اسے کس جرم میں طیارے سے اتارا جارہا ہےتو کہا گیا کہ انہیں دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن سات کے تحت جہاز سے اتارا گیا ہے۔

علی کا کہنا ہے کہ ’’انہیں اس واقعے سے بے انتہا رنج پہنچا ہے، جو کچھ ان کے ساتھ ہوا وہ غلط ہے اوران کے خیال میں ایسا اس لئے کیا گیا کہ وہ مسلمان ہیں اور ان کی داڑھی ہے‘‘۔

علی نے برطانوی وزیراعظم ایک ویڈیو پیغام بھی فیس بل پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے برطانوی وزیراعظم کا موازنہ ہٹلرسے کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -