تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانوی حکام نے گیٹ وک ایئرپورٹ پر تعینات فوج واپس بلالی

لندن : برطانوی حکام نے مشکوک ڈرونز سے نمٹنے کے لیے گیٹ وک ایئرپورٹ پر تعینات فوج واپس بلالی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مصروف ترین انٹرنیشنل ایئرپورٹ گیٹ وک پر مشکوک ڈرونز کی پروازوں کی روک تھام کےلیے ہوائی اڈے پر تعینات کیے مسلح افواج کے اہلکاروں کو واپس بلالیا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی وزارت دفاع نے فوج واپس بلانے کی تصدیق کر دی ہے۔

خیال رہے کہ 20 دسمبر 2018 کو گیٹ وک ایئرپورٹ پر مشکوک ڈرونز کی پرواز کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں تھی جس کے بعد برطانوی حکام نے فوج کو سیکیورٹی کے لیے طلب کیا تھا۔

گیٹ وک ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کےلیے 50 لاکھ پاؤنڈ خرچ کرکے سیکیورٹی سسٹم کو مزید بہتر کیا ہے تاہم ایئرپورٹ حکام نے سیکیورٹی سسٹم کی نوعیت نہیں بتائی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے 23 دسمبر کو عالمی ہوائی اڈے کے رن وے کے قریب مشکوک ڈرونز اڑانے کے شبے میں ایک جوڑے کو گرفتار کیا تھا تاہم انہیں عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیں : لندن: ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد پر رہا کردیا گیا

یاد رہے کہ سینتالیس سالہ پاؤل گئیت،57 سالہ ایلائنی کرک کو برطانوی پولیس نے شک کی بنیاد پر جمعے کی شب 10 بجے گرفتار کیا تھا جنہیں ثبوت کی عدم موجودگی کے باعث رہا کردیا گیا تھا۔

برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ کے قریب سے ایک ناکارہ ڈرون برآمد کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: گیٹ وک ایئرپورٹ پر مشکوک ڈرونز اڑانے والا جوڑا گرفتار

واضح رہے کہ گیٹ وک ایئرپورٹ پر پروازیں مسلسل 36 گھنٹے تک منسوخ رہی تھیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشکوک ڈرونز کو کنٹرول کرنے پولیس کی ناکامی کے بعد حکومت نے فوج کی خدمات حاصل کی تھیں۔

خیال رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا، جن میں لندن ہیتھرو، لوٹن، برمنگھم، گلاس گلو اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -