تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پاکستانی نژاد اداکارہ رنویر اور دیپیکا کے ساتھ ڈیبیو کے لیے تیار

پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم میں رنویر سنگھ اور دیپیکا کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی نئی فلم ’83‘ میں رنویر سنگھ اور دپیکا کے ساتھ پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

اطلاعات کے مطابق زوہا رحمان اس فلم میں برطانیہ ہجرت کرنے اور وہاں پیش آنے والے حالات سے مقابلہ کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کے جاری ہونے والے ٹریژر میں 1983 کو ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ میچ  کو دکھایا گیا ہے، جس میں زوہا بھی اسٹیڈیم میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کو اپنے لیے اعزاز اور خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا بہترین تجربہ ہے۔

اس فلم میں دیپیکا رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ سنگھ اور پڈوکون بالی ووڈ کی فلم پدماوتی میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، اب دونوں طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -