بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

برطانیہ میں شدید بیمار افراد کو موت میں مدد دینے کا بل منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں شدید بیمار افراد کو موت میں مدد دینے کا بل منظور کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہاؤس آف کامنز میں زبردست بحث کے بعد شدید بیمار افراد کو موت میں مدد دینے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

بل کی حمایت میں 330 اور مخالفت میں 275 ووٹ ڈالےگئے۔ شدید بیمار افراد کیلئے زندگی کےخاتمے کے بل پر برطانوی پارلیمنٹ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اس اہم فیصلے پر ووٹنگ سے قبل حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے دلائل پیش کیے۔

- Advertisement -

منظور شدہ بل کو حتمی قانون بننے میں مزید کئی ماہ لگیں گے۔

ٹرمینلی الی ایڈلٹس (زندگی کا خاتمہ) بل کے تحت برطانیہ اور ویلز میں ذہنی طور پر مردہ اور ایسے بالغ افراد جن کے بارے میں ڈاکٹروں کا اندازہ ہے کہ وہ چھ ماہ یا اس سے کم وقت کے لیے زندہ رہیں گے انہیں طبی مدد کے ساتھ اپنی زندگی ختم کرنے کا انتخاب کرنے کا حق دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں