برطانوی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا -
The news is by your side.

Advertisement

برطانوی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا

لندن: وزیراعظم نوازشریف نے آج برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں سربراہانِ مملکت نے باہمی امورپرگفتگوکی اوردوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔

دونوں رہنماوٗں نے عالمی اورعلاقائی امورگفتگوکی جس میں افغانستان کے معاملات بھی زیرگفتگوآئے۔

وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باوئنڈری پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کے معاملے کو بھی برطانوی وزیراعظم کے سامنے رکھا۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اہم کرداراورقربانیوں کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے پاکستان کی خطے میں پڑوسیوں کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہش اورکاوشوں کو بھی سراہا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں