برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر اپنے وزرا کا اعتماد کھونے لگے۔
یکے بعد دیگرے استعفوں نے اسٹارمر حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔ آج ایک اور وزیر نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تو اسٹارمر کا اقتدار میں رہنا مشکل میں پڑ گیا۔
شعبہ صحت کے وزیر زبیر احمد نے وزیراعظم کو خط لکھ کر استعفے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نےآپ پر اعتماد کھو دیا ہے۔
برطانیہ کے اب تک 4وزرا استعفیٰ دے چکے ہیں۔ چند گھنٹے قبل وکٹمز منسٹر الیکس جونز نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھیجا تھا۔
برطانیہ میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ملک کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچا دی ہے۔
کیئر اسٹارمر سے 70 سے زائد لیبر ایم پیز کا مستعفی ہونے کا مطالبہ
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی کو کئی اہم علاقوں میں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد وزیرِ اعظم سے استعفے کے مطالبات زور پکڑنے لگے ہیں۔
انتخابات میں نائجل فراج کی جماعت ‘ریفارم یو کے’ ایک بڑی قوت بن کر ابھری ہے۔ ریفارم یو کے نے شمالی انگلینڈ سمیت کئی اہم علاقوں میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہارٹل پول میں ریفارم یو کے نے تمام 12 نشستوں پر کلین سویپ کیا، جبکہ ہالٹن میں بھی پارٹی 15 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


