تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

برطانیہ میں گھر سے امریکی سانپ برآمد، دوڑیں‌ لگ گئیں

لندن: برطانوی شہری نے پولیس کو ہلیپ لائن پر کال کر کے  اطلاع دی کہ اُس کے گھر میں سانپ آگیا۔

یو پی آئی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی پولیس نے اس کال کے موصول ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کو واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد وہ جانوروں کے پکڑنے والے رضاکاروں کے ہمراہ مذکورہ گھر پہنچے۔

شہری نے پولیس کو فون پر بتایا کہ ’میرے ڈرائنگ روم میں ایک سانپ بیٹھا ہے جو اپنی جگہ سے ہل نہیں رہا۔‘

محکمہ وائلڈ لائف کے انسپیکٹر کیٹ بوریس اپنی ٹیم کے ہمراہ مذکورہ گھر پہنچے اور انہیں نے کمرے کی دیوار کے کونے پر بیٹھے سانپ کو پکڑ لیا۔ کیٹ نے بتایا کہ گھر سے پکڑا جانے والے سانپ خاص طور شمالی امریکا میں پائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نہر میں‌ نظر آنے والی چیز کیا تھی؟ سچا واقعہ

اُن کا کہنا تھا کہ اس سانپ کا یہاں سے ملنا مجھ سمیت پورے محکمے کے لیے حیران کن ہے، ممکن ہے کہ یہ اپنے اہل خانہ سے بچھڑ کر یہاں پہنچ گیا ہو کیونکہ یہ ابھی بہت چھوڑا اور کم وزن کا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر کسی شخص کا سانپ کھو گیا ہے تو وہ محکمے سے رابطہ کر کے سانپ واپس لے سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -