تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گا، دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کردیا

لندن/اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نے برطانیہ کے شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا، برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کی رات وفاقی دارالحکومت پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع نے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے متعلق شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ چیریٹی پروگرام میں بھی حصّہ لیں گے۔

ذرائع دفتر کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑا14 اکتوبر کی رات اسلام آباد پہنچے گا جس کے بعد 15اکتوبر کو صدر اوروزیراعظم سےملاقاتیں ہوں گی جبکہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ہمراہ 15اکتوبرکوہی ایک اسکول کا دورہ بھی کریں گے۔

برطانوی شہزادہ اورشہزادی16اکتوبر کولاہور جائیں گے جس کے بعد شاہی مہمان ایس او ایس کا بھی دورہ کریں گے۔

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بادشاہی مسجدکادورہ بھی کرے گا جس کے بعد وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے اور 17 اکتوبر کو شہزادہ ولیم کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ چترال پہنچے گے جبکہ 18 اکتوبر کو پرنس ولیم اہلیہ کے ہمراہ واپس برطانیہ لوٹ جائیں گے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی جانب سے دورہ پاکستان ترتیب دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے کا دورہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی عکاسی کرے گا، پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی روابط ہیں جنہیں دونوں مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2006ء میں شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کمیلہ پارکر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -