The news is by your side.

Advertisement

کورونا وائرس کے آتے ہی الارم بج اٹھے گا، سائنسدانوں کی حیرت انگیز ایجاد

لندن : جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے سد باب کیلئے دنیا بھر میں مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں اسی سلسلے میں برطانیہ میں ایسا لارم ایجاد کیا گیاہے جو کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ دے گا

اس حوالے سے برطانوی سائنسدانوں نے کوویڈ الارم بنانے کا دعویٰ کیا ہے، لندن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چھت پر لگا الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی 15 منٹ میں نشاندہی کردے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا۔

محققین کا کہنا ہے کہ الارم کے متعلق دعویٰ ابتدائی نتائج پر مبنی ہیں، تفصیلی جائزہ لیا جانا باقی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ الارم طیاروں، کلاس رومز، کئیر ہومز اور گھروں میں نصب کیا جاسکے گا جبکہ کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل فون پر بھیجے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں