ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

’ٹو مچ‘ گانے سے مشہورہونے والے برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

2023 میں ریلیز ہونے والے گانے ’ٹو مچ‘ سے مشہور ہونے والے برطانوی گلوکار اوکلی نے اسلام قبول کرلیا۔

گلوکار اوکلی نے لائیو اسٹریم کے دوران اسلام قبول کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنا نام اوکلی سے تبدیل کرکے ’عقیل‘ رکھ لیا ہے، گلوکار نے کلمہ شہادت بھی پڑھا۔

اوکلی، سینٹرل سی کے نام سے مشہور ہیں جبکہ دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداح ہیں۔

گلوکار کو اسلام قبول کرنے کے بعد لائیو اسٹریم میں موجود دوستوں نے مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

اس اعلان سے قبل سینٹرل سی نے کبھی کھل کر اپنے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی تھی، البتہ مداحوں کی جانب سے ان کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی تھیں۔

4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014 میں اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا کے نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں