تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

برطانوی جاسوس طیارہ روسی میزائل سے بال بال بچ گیا

لندن : برطانیہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روسی فضائیہ نے برطانوی جاسوس طیارے کے قریب فائر کیا، اس بات کا انکشاف برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

برطانوی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ایک روسی ایس یو27 لڑاکا طیارے نے بحیرہ اسود میں بین الاقوامی پانیوں پر ایک برطانوی بوئنگ آر سی-135جاسوس طیارے کے قریب میزائل فائر کیا ہے۔

بین والیس کے مطابق یہ واقعہ محض حادثاتی تھا اور روس نے اس کا ذمہ دار تکنیکی خرابی کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ نے اس وضاحت کو قبول کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی جاسوس طیارے اور روسی لڑاکا طیارے کے درمیان یہ واقعہ 29 ستمبر کو پیش آیا۔ برطانوی وزیر دفاع کے مطابق اس واقعے کے بعد برطانوی فوج نے عارضی طور پر گشت معطل کر دیا اور روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

بعد ازاں دس اکتوبر کو روسی وزیر دفاع کی جانب سے جواب دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس واقعے کی تحقیقات کی ہیں اور بتایا کہ یہ واقعہ روسی ایس یو 27 لڑاکا طیارے کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا،

انہوں نے انکشاف کیا کہ ماسکو نے تسلیم کیا کہ یہ واقعہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پیش آیا۔

برطانوی وزیر دفاع نے بتایا کہ برطانوی جاسوس طیارے اب لڑاکا جیٹ کے ساتھ پرواز کر رہے ہیں تاکہ انہیں بہتر سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ ابھی تک روس نے اس واقعہ پر خاموشی اختیار کی ہے اور کوئی عوامی بیان نہیں دیا ہے۔

سال2021 میں روسی وزارت دفاع کے مطابق بحیرہ اسود کے علاقے میں نیٹو کی طرف سے جاسوسی کی پروازوں کی تعداد میں 2020 کے مقابلے میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

برطانوی طیاروں کا تازہ ترین روسی طیاروں سے تصادم گزشتہ اگست میں اس وقت ہوا جب ایک روسی ایم آئی جی31بی ایم انٹرسیپٹر طیارے نے روسی فضائی حدود سے ایک آر سی135 نگرانی والے طیارے کا تعاقب مرمانسک شہر کے قریب بحیرہ بیرنٹس کی فضائی حدود میں کیا اور اسے واپس بھگا دیا۔

Comments

- Advertisement -