ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس(6 مارچ 2026):عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو کیلیفورنیا میں الکحل اور منشیات کے زیر اثر گاڑی چلانے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کے مطابق گلوکارہ کو مقامی وقت کے مطابق بدھ کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے حراست میں لیا گیا۔ برٹنی سپیئرز کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو مکمل طور پر ناقابل معافی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برٹنی اسپیئرز اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی موٹر وے پر انتہائی تیز رفتاری اور غیر متوازن طریقے سے چلا رہی تھیں، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے انہیں روکا۔ تلاشی کے دوران ان میں نشے کی علامات پائی گئیں۔

جس کے بعد ان کے مختلف طبی معائنے کیے گئے۔ انہیں جمعرات کی صبح جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور اب وہ 4 مئی کو وینٹورا کاؤنٹی اسپیریئر کورٹ میں پیش ہوں گی۔

گلوکارہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برٹنی قانون کی پاسداری کریں گی اور امید ہے کہ یہ واقعہ ان کی زندگی میں دیرینہ تبدیلی لانے کا پہلا قدم ثابت ہوگا۔ ان کے چاہنے والے اب ان کی فلاح و بہبود اور کامیابی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کریں گے تاکہ انہیں اس مشکل وقت میں ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق گرفتاری کے وقت وہ اپنی کالی بی ایم ڈبلیو میں اکیلی سوار تھیں، پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی ہے، جبکہ جیل ریکارڈ میں ان کا پیشہ "سیلیبریٹی” درج کیا گیا ہے۔ گرفتاری کی خبر منظر عام پر آتے ہی پاپ اسٹار نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ برٹنی سپیئرز کا شمار دنیا کے کامیاب ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، تاہم جنوری 2024 میں انہوں نے میوزک انڈسٹری میں کبھی واپس نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں