جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنی حالیہ پریشان کن پوسٹس کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنے انسٹاگرام پر بے باک اور غیر فلٹرڈ پوسٹس کے لیے جانی جاتی ہیں، جو آج اپنے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دور ہوگئی ہیں۔

معروف پاپ گلوکارہ نے حال ہی میں اپنے بچوں، جیدن جیمز اور شان پریسٹن کے حوالے سے کچھ جذباتی پیغامات اور ویڈیوز کو شیئر کیا تھا، جن میں وہ اپنی ذاتی مشکلات اور چوٹوں کے بارے میں بات کررہی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے 7 اکتوبر کی ایک پوسٹ میں اپنے بیٹوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ماؤئی واپس جانا چاہیے“، جس سے مداحوں میں ان کی ذہنی اور جسمانی حالات کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

اپنے رقص کی ویڈیوز کے بارے میں اسپیئرز نے کہا تھا کہ یہ اس کا خود کو ظاہر کرنے کا طریقہ ہے اور وہ ”آرٹ کے ذریعے دعا کرتی ہے“، ساتھ ہی یہ بھی وضاحت کی کہ انہیں کسی کی ہمدردی یا افسوس کی ضرورت نہیں ہے۔

مگر ان کی ویڈیوز میں نظر آنے والے چوٹوں اور پٹیوں نے ان کے مداحوں کو مزید پریشان کر دیا۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنے دوست کے گھر سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئیں تھیں، جس سے ان کے جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔

اس کے بعد، اسپیئرز نے 19 اکتوبر کو ایک اور پریشان کن پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں 2018 میں علاج کے دوران ”دماغی نقصان“ پہنچا تھا اور ایک غلط اسٹنٹ کے باعث ان کا جسم مزید مسائل کی زد میں گھر گیا ہے۔

انہوں نے اپنی کندھوں کو ”پرندوں کے پروں“ سے تشبیہ دی اور کہا کہ ان کا کٹنا ممکن نہیں ہے، جسے کئی مداحوں نے اس کی اندرونی لڑائی اور عزم کی علامت سمجھا۔

برٹنی اسپیئرز کی تیسری شادی بھی ناکام ہوگئی

اب جبکہ پاپ گلوکارہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے، اس اچانک خاموشی نے ایک بار پھر ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے بارے میں پرانے خدشات کو ابھار دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں