کیلیفورنیا: امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد خود کو رضاکارانہ طور پر ایک بحالی مرکز میں داخل کرا دیا ہے۔ یہ اقدام ان کی زندگی میں بہتری لانے کی کوششوں کے لئے اُٹھایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برٹنی اسپیئرزکو 4 مارچ کو کیلیفورنیا کے شہر وینچورا میں منشیات اور الکحل کے زیر اثر گاڑی چلانے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم انہیں اگلے ہی روز رہائی مل گئی تھی۔
ان کے نمائندے نے بتایا کہ یہ واقعہ ’ناقابلِ قبول‘ تھا اور اب وہ اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنی شخصیت میں ضروری تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
گلوکارہ کے لیے بحالی مرکز میں داخل ہونا ان کی فلاح و بہبود کے لیے ’بہترین قدم‘ سمجھا جا رہا ہے۔ ان کے قریبی افراد کافی عرصے سے انہیں مدد حاصل کرنے کا مشورہ دے رہے تھے، جس پر وہ آمادہ ہوگئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق برٹنی اسپیئرز کو اپنے حالیہ واقعے پر افسوس ہے، خاص طور پر ان کے ذاتی زندگی اور بچوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے۔ اس وقت ان کی توجہ علاج، خود احتسابی اور زندگی میں استحکام بحال کرنے پر مرکوز ہے۔
آشا بھوسلے کے اثاثوں کی مالیت جان کر ہر کوئی حیران
ڈی یو آئی کیس کے سلسلے میں ان کی عدالت میں پیشی 4 مئی کو متوقع ہے۔ نمائندے کے مطابق وہ قانون کا سامنا کریں گی اور امید ہے کہ یہ مرحلہ ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


