The news is by your side.

Advertisement

براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، سارے والیم کھلیں گے، بابر اعوان

اسلام آباد: مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو اصل فکر والیم 10 کی ہے، براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، سارے والیم کھلیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے والیم 10 کھلنے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ پانامہ ٹو ہے، سارے والیم کھلیں گے۔

انہوں نےکہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ پروفیشنل وکیل رہے ہیں، عظمت سعید ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، سپریم کورٹ کےجج رہے ہیں، وہ منفرد تجربہ اور صلاحیتوں کے مالک رہے ہیں، شریفوں کے لیے اپنے کیسوں میں اپنے بندے لگانے کا زمانہ گزر گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاکستانی جج ہیں بھارت سے جج امپورٹ نہیں کرسکتے، بطور قانونی ماہر عظمت سعید شیخ کی ساکھ مانی ہوئی ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ مے فیئر چوری کے مال سے نہیں بنی تو گھبراہٹ کیسی ہے؟

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ شیخ عظمت سعید کی تقرری کو مسترد کرتی ہے، شیخ عظمت سعید غیرجانبدار نہیں رہے، ون مین کمیشن ہی بنانا ہے تو کرائے کے ترجمان اس میں شامل کرلیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں جن برسوں کا ذکر ہے تب عظمت سعید نیب پراسیکیوٹر تھے، یہ اقدام ، آئین شفافیت اور انصاف کا قتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن، شیئر اور کٹ مانگنے والوں کو بچانے کی کوشش ہے، حکومت براڈ شیٹ میں پکڑے جانے والے چوروں کو سزا دینے میں سنجیدہ نہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں