ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر بروک لیسنر نے رنگ میں آتے ہی حریف ریسلر اوبا فیمی پر حملہ کردیا۔
منڈے نائٹ را میں ریسلر بروک لیسنر کی اچانک واپسی ہوئی اور انہوں نے آتے ہی نائیجیرین ریسلر اوبا فیمی کو اپنا مخصوص داؤ ’ایف فائیو‘ چار مرتبہ لگادیا اور پھر ان کے پاس بیٹھے مسکراتے رہے۔
لیسنر کی رنگ میں اچانک واپسی نے شائقین کو بھی حیران و پریشان کردیا۔
واضح رہے کہ نائیجیرین ریسلر اوبا فیمی نے ریسل مینیا 42 میں 19 اپریل کو بروک لیسنر کو شکست دے تھی جس بعد بروک لیسنر رنگ میں جوتے اور گلوز چھوڑ کر پال ہیمن کے ساتھ چلے گئے تھے۔
🚨 BROCK LESNAR IS BACK!!!! 🚨
AND JUST HIT OBA FEMI WITH FOUR F-5s!!!! pic.twitter.com/lxmJTicOVO
— WWE (@WWE) May 19, 2026
ریسلر کے یوں جانے سے یہ گمان ہورہا تھا کہ وہ اب رنگ میں کبھی واپس نہیں آئیں گے تاہم ان کی یوں اچانک واپسی سے یہ پتا چلتا ہے کہ ریٹائرمنٹ مختصر وقت کے لیے تھی۔
ان کی اچانک واپسی فیمی سے دشمنی کو پھر سے بھڑکا دیا ہے اور ان کا لیسنر کے ساتھ دوبارہ مقابلہ 31 مئی کو اٹلی کے پریمیم لائیو ایونٹ میں متوقع ہے۔
یاد رہے کہ پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ رومن رینز اور اوبا فیمی کی فائٹ ہوگی لیکن لیسنر کی واپسی کے بعد یہ خبریں بھی دم توڑ گئی ہیں۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں


