پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

بروک لیسنر کا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے لیجنڈ ریسلر بروک لیسنر نے 49 سال کی عمر میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم ’ہیل ان آ سیل‘ میں بروک لیسنر کو نائیجیرین ریسلر اوبا فیمی نے سخت مقابلے کے بعد شکست دی جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

بروک لیسنر نے اوبا فیمی کو ڈبلیو ڈبلیو ای کا مستقبل بھی قرار دیا ہے۔

دی پیٹ میکافی شو میں بروک لیسنر نے کہا کہ میں آج یہاں انٹرویو دینے آیا ہوں تاکہ دنیا اور ہر کسی کو یہ بتاؤں کہ میں ریٹائر ہو چکا ہوں اور میں سب کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ پڑھیں: بروک لیسنر کو اوبا فیمی نے پانچ منٹ میں پچھاڑ دیا، لیسنر رنگ میں جوتے چھوڑ گئے

انہوں نے کہا کہ وہ خاندان پر توجہ مرکوز کرنے اور بچوں کو کھیلوں کے کیریئر میں سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بروک لینسر نے اوبا فیمی سے شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیا تھا اور وہ رنگ میں جوتے اور کیپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

لیسنر نے کیریئر کے دورن یو ایف سی میں ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتا اور ڈبلیو ڈبلیو ای میں بھی کئی ٹائٹل اپنے نام کیے، ان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان نے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں