اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کورونا وائرس سے جاں بحق وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی تدفین، وزیراعظم کا اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورونا وائرس سے جاں بحق وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی تدفین کردی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے اظہارافسوس کرتے یوئے مرحوم کے درجات بلندی کےلئے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کی تدفین رات گئےکردی گئی ، تدفین میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اہل خانہ شریک ہوئے ،مہدی شاہ کووادی حسین قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کراچی میں انتقال کرگئے، مرحوم کے بیٹے نے میت وصول کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ساؤتھ بھی نجی اسپتال میں موجود تھے ، کوروناسے انتقال پرمیت منتقلی کیلئےڈی ایچ اوکی موجودگی لازمی ہے۔

یاد رہے مہدی شاہ ایک ماہ 2دن سےکراچی کےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھے ، وہ عراق سے واپسی پر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے ، وہ ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر فائز تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب ، سابق صدرآصف زرداری ، بلاول بھٹو اور رہنماپیپلزپارٹی فریال تالپور سمیت دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ کےبہنوئی کےانتقال پراظہار افسوس کیا اور مرحوم کےدرجات بلندی کےلئےدعا کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں