لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں سگے بھائی نے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں انویسٹی گیشن پولیس نے میاں بیوی کے قتل کا کیس حل کرلیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واردات میں ملوث مقتول کے سگے بھائی علی حسن اور بھابھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق مقتول عمران اور فرزانہ نے پسند کی شادی کی تھی، فرزانہ کے بھائی علی حسن کو بہن کی پسند کی شادی کا رنج تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو نشہ آور گولیاں کھلانے کے بعد قتل کیا گیا اور لاشیں کیمیکل کے ڈرم میں ڈال کر پھینکی گئیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا کہنا ہے کہ ملزمان شیخوپورہ کے رہائشی ہیں جبکہ لاشیں لاہور میں پھینکی گئیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو گرفتارکر کے آلہ قتل سریا راڈ برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔