The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود میں چھوٹے بھائی نے شیشے کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے، مقتول چارٹر اکاؤنٹنسی کا طالب علم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسان بڑے بھائی کو قتل کرکے فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی ہوسٹل میں رہائش پذیر تھے، مقتول کے والد کو واردات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں ملزم شکیل نے گھریلو جھگڑے پر 40 سالہ بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اس سے قبل لاہور کے علاقے شفیق آباد میں تیس سالہ شہزاد نذیر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول شہزاد کو اس کے بھائی امتیاز نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے، 30 سالہ شہزاد نذیر گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ امتیاز نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں