ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

سگے بھائی نے بھائی کو قتل کر کے لاش درخت پر لٹکا دی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : سگے بھائی نے بھائی کو قتل کر کے لاش درخت پر لٹکا دی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوی نے اپنے دیور اور دو رشتے داروں کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سگے بھائی نے بھائی کو قتل کر کے لاش درخت پر لٹکا دی اور بھائی کی موت کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

حیدرآباد ڈی ایس پی لطیف آباد وحید لاڑک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ روز گلستان سرمست سے درخت سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی تھی جس کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

وحید لاڑک کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خودکشی مشکوک تھی، جس پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے مقتول علی اصغر کے بھائی علی اکبر، مقتول علی اصغر کی بیوی اور دیگر دو رشتے داروں علی شیر ماچھی اور گل شیر کو گرفتار کیا تھا۔

ملزمان نے مقتول کو چائے میں نیند کی گولیاں دیں اور پھر منہ دباکر مار ڈالا، مقتول کی بیوی نے اپنے دیور اور دو رشتے داروں کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں