تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

عمارت میں خوفناک آتشزدگی، بچوں نے بلندی سے چھلانگ لگادی

پیرس: فرانس میں تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو کمسن بھائیوں نے جان بچانے کے لیے بلندی سے چھلانگ لگادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے طویل المنزلہ اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو کمسن بچوں نے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت میں آگ لگی ہوئی ہے اور دونوں بچے کھڑکی پر لٹکے مدد کے لیے پکار رہے ہیں، عمارت کے نیچے اہل علاقہ جمع ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپارٹمنٹ سے دھویں کے سیاہ بادل فضا میں بلند ہورہے ہیں اور بچے کھڑکی کے باہر لٹکے ہوئے ہیں، ایک پڑوسی جو قریبی کمپلیکس میں رہائش پذیز تھا، اس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں بچوں کو تھام کر ان کی زندگیاں بچالیں۔

بچوں کو بچانے والے بہادر 25 سالہ پڑوسی اتوہمانی ویلد نے کہا کہ بچوں کو تھامتے ہوئے میرا بازو متاثر ہوا ہے، میں نے لوگوں کے شور کی آواز سنی تھی کہ آگ لگ گئی ہے۔

پڑوسی کے مطابق میں گھر سے باہر نکلا تو دیکھا کہ کھڑکی سے سیاہ بادل اٹھ رہے ہیں اور تیسرے فلور پر بچے لٹکے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے ڈر کے مارے رو رہے تھے اور اتنی جلدی ریسکیو کی کوئی ٹیم بھی نہیں پہنچی تھی جو بچوں کو ریسکیو کرسکے، رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -