تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

پاکستان میں اومی کرون سے متاثرہ خاتون کے 2بھائیوں میں بھی وائرس کا انکشاف

کراچی : پاکستان میں اومی کرون سے متاثرہ خاتون کے 2بھائیوں میں بھی وائرس ہونے کا شبہ سامنے آیا ہے، متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کی عمر زیادہ ہے، تاہم کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اومی کرون وائرس کے تین مشتبہ کیسز سامنے آگئے، جس خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی وہ 2 روز پہلے ڈسچارج ہو کر گھر چلی گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون کے 2بھائی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ حکام کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے کیس سے متعلق بتایا ہے کہ تینوں کی عمر زیادہ ہے، کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تاہم ایڈریس معلوم کر رہے ہیں، پتہ چلتے ہی علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے دونوں بھائی آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہیں ، محکمہ صحت کی ٹیم اسپتال میں موجود ہے ، انتظامیہ کوئی معلومات نہیں دے رہے۔

اس سے قبل کراچی کے نجی اسپتال نے خاتون میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کی تھی ، محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کےاہداف کے حصول کی ہدایت کی تھی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے تناظر میں ویکسینیشن میں اضافہ ناگزیر ہے، اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے۔

Comments

- Advertisement -