پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

معروف امپائر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ امپائر بروس اوکسنفورڈ نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی امپائر بروس اوکسنفورڈ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وہ 15 سال سے امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بروس اوکسنفورڈ کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔بروس اوکسنفورڈ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں آخری مرتبہ امپائر کے فرائض انجام دئیے تھے۔

- Advertisement -

آسٹریلوی امپائر 2007 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پینل میں شامل ہوئے اور 2012 میں ایلیٹ پینل میں شامل ہوئے۔

انہوں نے 62 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوینٹی انٹڑنیشنل میچز میں امپائر کے فرائض سر انجام دئیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں