بہاولنگر: بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش جلانے والے سفاک شوہر کو گرفتار کرلیا گیا، مقتولہ کی شادی ملزم ساجد سے دس برس قبل ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے قلندر شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ نسرین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ کی شادی ملزم ساجد سے دس برس قبل ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
مزید پڑھیں : گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا
ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ ملزم کو بیوی کے کردار پر شک تھا، گزشتہ روز بھی دونوں میں جھگڑا ہوا تھا جس پر نسرین بی بی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی۔
پولیس نے کہا کہ ملزم ساجد دھوکے سے بیوی کو واپس گھر لایا اور گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد پٹرول چھڑک کر لاش کو آگ لگا دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تفتیش کے بعد واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


