جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

درندہ صفت شخص نے 4 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

قصور : درندہ صفت شخص نے 4 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، بچی نیم بے ہوشی کی حالت میں نالے سے ملی۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے مصطفی آباد میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی نیم بے ہوشی کی حالت میں نالے سے ملی اور تشویشناک حالت میں لاہور جنرل اسپتال منتقل کر دی گئی۔

ڈیوٹی ڈاکٹر نے کہا کہ آپریشن کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم بچی کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

ورثا کی تلاش کے لیے پولیس نے اشتہار جاری کر دیا ہے۔

قصور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیمیں ملزمان کی تلاش میں مصروف ہیں، پولیس نے مساجد میں اعلانات کیے اور علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان نے بتایا کہ جلد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں