سرگودھا: سفاک شخص نے کلہاڑی کے وار سے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کر دیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سرگودھا میں تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور پانچ معصوم بچوں کو بیدردی سے قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم یاسین نے گزشتہ روز گھریلو تنازع یا کسی نامعلوم وجہ پر طیش میں آکر کلہاڑی سے اپنی بیوی، تین بیٹوں اور ایک بیٹی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بھاگٹانوالہ میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد لاشیں مقتولین کے چچا کے حوالے کر دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یاسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم اس وقت پولیس کی نگرانی میں ہسپتال میں زیرِ علاج ہے، جہاں سے صحتیابی کے بعد اسے باقاعدہ تفتیش کے لیے منتقل کیا جائے گا۔
حکام نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس سفاکانہ فعل کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


