تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سسر کے ہاتھوں بہو اور بیوی کا بہیمانہ قتل، ملزم کی خودکشی کی کوشش

نئی دہلی : بھارتی شہری نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی اہلیہ اور بہو کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گھریلو تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے، آج بھی ایک شخص نے اپنی بیوی اور بہو کو قتل کرکے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

بہیمانہ قتل کی واردات آج صبح ریاست ہریانہ کے ضلع پالوواس گاوں میں پیش آئی جہاں ایک سسر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بہو اور بیوی کے کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے ٹکڑے کردئیے۔

ملزم نے اپنی اہلیہ اور بہو کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد خود بھی زہر پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن اسے بچالیا گیا اور اب وہ مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے ملزم کی شناخت سکھبیر کے نام سے ظاہر کی ہے جبکہ مرنے والی خواتین کی شناخت سکھبیر کی بیوی سمن اور بہو سنجو کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -