ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

انٹربورڈ کراچی کے تحت آج سے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹربورڈ کراچی کے تحت آج سے گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ، چیئرمین انٹربورڈ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے 2 ماہ میں نتائج کا اعلان کردیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربورڈ کراچی کےتحت آج سے گیارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے ، آج فزکس اور کمپیوٹرسائنس کے پرچےلیے گئے ، ساڑھے9بجےشروع ہوئے پرچے کا دورانیہ 2 گھنٹے کا تھا۔

کراچی میں انٹرامتحانات کے حوالے سے چیئرمین انٹربورڈ سعیدالدین نے کہا کہ تاحال کسی امتحانی مرکز سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، وقت پر پرچہ پہنچا اور وقت پر شروع ہوا۔

چیئرمین انٹربورڈ کا کہنا تھا کہ تمام پرچے وقت پر شیڈول کے مطابق ہوں گے ، کوشش ہے 2ماہ میں نتائج کا اعلان کر دیا جائے۔

خیال رہے رواں برس صرف اختیاری مضامین کے برچے لئے جارہے ہیں ، 11ویں جماعت کے پری میڈیکل کے طلبا 4 اور پری انجینئرنگ کے طلبا 3 پرچے دیں گے۔

واضح رہے اندرون سندھ میں گیارہویں جماعت کے امتحانات ہوچکے ہیں ، تاہم امتحانات کے دوران انتظامیہ امتحانی مراکز پر نقل روکنے میں ناکام رہے اور طلبا و طالبات موبائل فون کے ذریعے کھلے عام نقل کرنے میں مصروف نظر آئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں